ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گزشتہ دوسالوں میں 90ہزار سے زیادہ ہندوستانیوں کی ملک واپسی

گزشتہ دوسالوں میں 90ہزار سے زیادہ ہندوستانیوں کی ملک واپسی

Thu, 08 Dec 2016 21:51:27  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 8 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) حکومت نے آج کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں نیپال سمیت مختلف ممالک سے 90ہزار سے زائد ہندوستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو آج بتایا کہ تارکین وطن ہندوستانیوں کی مدد کے لیے بیرون ملک میں واقع ہندوستانی سفارت خانوں سے وقت وقت پر رابطہ کرتے ہیں،ان میں لاشوں کو ہندوستان لانے، بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کی وطن واپسی، آجروں کی طرف سے تنخواہ اور بقایہ  ادا نہیں کئے جانے، بھرتی ایجنٹوں کی طرف سے دھوکہ دہی جیسے معاملات میں مانگی جانے والی مدد بھی شامل ہے۔سنگھ نے بتایا کہ حکومت نے 2014سے 2016تک 92ہزار 211ہندوستانیوں کی گھر واپسی کرائی ہے۔وزیر نے بتایا کہ عراق سے 7925، یمن سے4748، سعودی عرب سے 4570، عمان سے 4043، لیبیا سے 3775اور برطانیہ سے 305ہندوستانیوں کو واپس لایا گیاہے۔ایک اور سوال کے جواب میں سنگھ نے بتایا کہ قطر میں ایک انجینئرنگ کمپنی میں ہندوستانی ملازمین کی پریشانی کے سلسلے میں بھی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سفیر پہلے ہی ای ٹی اے انجینئرنگ سروسز کے پریشان اہلکاروں سے ملاقات کر چکے ہیں،انہیں ان سے متعلق تمام مسائل کے جلد سے جلد حل کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔


Share: